بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے،جموں سے تعلق ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،والدین کا الزام
لندن:(جنرل رپورٹر) انڈین نیوی کے سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہوگئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی انکوائری سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شُبہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے۔
والدین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 400 افراد سے بھرے بحری جہاز میں ڈیوٹی دیتے ہوئے نیوی کا اہلکار لاپتا ہوجائے اور افسران کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو۔لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو جموں سے تعلق ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مذکورہ بحری جہاز ایک دن کے لیے اڈے پر آیا تھا اور پھر واپس چلا گیا تھا جس سے مزید شک پیدا ہوگیا ہے۔اس واقعے نے بھارتی بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی امور کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہ کیس بھارتی بحریہ کی بدنامی کا سبب بن گیا۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور