سربراہ حبیب بینک کو نومنتخب وزیراعظم کی فنانس ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان،ذرایع

اسلام آباد:( آیرش علی) ذرایع نے نوائے وقت لندن ، ڈان لندن اور ڈان ٹی وی کو بتایا ہے کہ حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب کو نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی فنانس ٹیم میں اعلیٰ عہدے کے لیے شامل کیے جانے کا امکان ہے.محمد اورنگزیب اس وقت ایچ بی ایل کے سی ای او ہیں، 2 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محمد اورنگزیب کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، ان میں سے ایک ذرائع کا تعلق وزارت خزانہ سے ہے جبکہ دوسرے ذرائع وہ ہیں جو اس حوالے سے بات چیت سے براہ راست باخبر ہیں۔ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق ایسے وقت میں کی ہے جب حکومت تازہ بیل آؤٹ ڈیل کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت بات چیت کرنے والی ہے۔پاکستان کو اقتصادی بحران کا شکار اپنی 350 ارب ڈالر کی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے فوری طور پر ایک نئے آئی ایم ایف معاہدے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں