مرکز اور صوبے میں فاصلے مزید بڑھنے لگے وزیراعظم شہباز کی پشاور آمد، وزیراعلی علی امین گنڈاپور غائب رہے

پشاور:(سٹاف رپورٹرنواءےوقت) وزیراعظم شہباز شریف کی پشاورآمد پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور منظرعام سے غائب رہے۔ وزیراعلی نے گورنر کے ہمراہ نہ تو وزیراعظم کا استقبال کیا اور نہ اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلی کی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عدم موجودگی سے صوبائی حکومت کی نمائندگی نہ ہوسکی۔ مرکز اور صوبے میں فاصلے مزید بڑھنے لگے۔
اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ نامزد صوبائی وزرا آج وزیر اعلیٰ کے ہمراہ حلف برداری کے لیے گورنرہاؤس آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں