برطانوی دوا ساز کمپنی :بلڈ کینسر کی نئی دوا کی حتمی آزمائش کے حوصلہ کن نتائج

نئی دوا کو پہلے سے موجود ادویات کے ساتھ مریضوں کو دیے جانے سے کینسر نہیں بڑھا ،’گلیکسو اسمتھ کلائن‘ کا دعوی
لندن(ّمیڈیکل ایدیٹر)برطانوی دوا ساز کمپنی ’گلیکسو اسمتھ کلائن‘ (جی ایس کے) نے دعویٗ کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بلڈ کینسر کی دوا ’بلینریپ‘ (Blenrep) کی حتمی آزمائش کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیں۔دوا کی حتمی آزمائش سے قبل نومبر 2022 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ آخری آزمائش کے پہلے مرحلے میں دوا مطلوبہ معیاری نتائج نہیں دے سکی۔کمپنی نے کہا تھا کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باوجود اس کی حتمی آزمائش جاری رہے گی اور اب کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ دوا کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیں۔ جی ایس کے نے بتایا کہ حتمی آزمائش کے دوران ’بلینریپ‘ (Blenrep) کو 302 کینسر مریضوں کو دوسری ادویات کے ساتھ دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق رضاکاروں کو ’بلینریپ‘ (Blenrep) دوا پومالیڈومائڈ (pomalidomide) اور اسٹیریائڈ دوا ڈیکسامیتھاسن (dexamethasone) کے ساتھ دیا گیا۔مپنی نے بتایا کہ تیار کردہ نئی دوا کو پہلے سے موجود ادویات کے ساتھ مریضوں کو دیے جانے سے کینسر نہیں بڑھا اور اس سے متاثرہ افراد کو مزید وقت کے لیے صحت مند زندگی گزارنے کا وقت ملا۔کمپنی کی جانب سے بلڈ کینسر کی دوا کی آزمائش کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیے جانے کے بعد اس کے شیئرز میں بھی اضافہ ہوا اور ماہرین کو امید ہے کہ مذکورہ دوا کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا اور دنیا کو جلد ہی بلڈ کینسر کی ایک نئی دوا بھی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں