کینیڈا سے لندن ہیتھرو آنے والے طیارے پر اڑان بھرتے ہی اچانک آسمانی بجلی آ گری ، سیاہ آسمان روشن ہو گیا

طیارے میں مسافر یہ منظر دیکھ کر صدمے سے دوچار ہوگئے خوش قسمتی سے طیارہ بغیر کسی حادثے کے پرواز جاری رکھنے میں کامیاب رہا
لندن/وینکوور(ایوی ایشن ایڈیٹر)کینیڈا کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے طیارے پر اچانک آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔ایک طیارہ ٹیک آف کررہا تھا جو لندن ہیتھرو کی طرف جارہا تھا کہ آسمانی بجلی آن گری۔تقریباً ساڑھے 7 بجے کینیڈا کے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی اس پر آسمانی بجلی گر گئی جس نے سیاہ آسمان کا روشن کردیا۔طیارے میں مسافر یہ منظر دیکھ کر صدمے سے دوچار ہوگئے خوش قسمتی سے طیارہ بغیر کسی حادثے کے پرواز جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔ایتھن ویسٹ نامی شہری نے ڈرامائی لمحے کو فلمایا۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے دیکھا کہ ایک طیارہ ٹیک آف کررہا تھا جو لندن ہیتھرو کی طرف جارہا تھا کہ آسمانی بجلی آن گری۔ایتھن ویسٹ کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہوگا لیکن صرف یہ سوچ رہا ہوں کہ کیا انہیں موڑنا پڑے گا کیا مسافروں کو معلوم ہے کہ کیا ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں