ایک اورنیی بیماری مارکیٹ میں آ گیی، یورپ میں ’پیرٹ فیور‘ تیزی سی پھیلنے لگا،پانچ افراد

نام سے لگتا ہے کہ یہ بخار طوطوں (پیرٹ) کی وجہ سے ہوتا ہے، تاہم باقی پرندے بھی اس بخار کا باعث بن سکتے ہیں
پیرٹ فیور کی علامات میں بخار، سردی لگنا، پٹھوں کا درد، متلی اور قے، تھکاوٹ، کمزوری، خشک کھانسی اور سر درد شامل ہیں
لندن:(میڈیکل ایڈیٹر)ایک اور نیی بیماری مارکیٹ میں آ گیی ،جس نے یورپ کے کیی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔یورپ میں ’پیرٹ فیور‘ تیزی سی پھیلنے لگا،جس سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔پیرٹ فیور ’کلیمیڈیا فیملی‘ سے تعلق رکھنے والے بیکٹیریا کے باعث ہوتا ہے۔ اس کے نام سے بظاہر تو یوں لگتا ہے کہ یہ بخار طوطوں (پیرٹ) کی وجہ سے ہوتا ہے، تاہم طوطوں کے علاوہ باقی پرندے بھی اس بخار کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ بخار کئی جنگلی اور گھریلو پرندوں سمیت پولٹری کے باعث بھی ہوتا ہے۔پیرٹ فیور کی علامات میں بخار، سردی لگنا، پٹھوں کا درد، متلی اور قے، تھکاوٹ، کمزوری، خشک کھانسی اور سر درد شامل ہیں۔
پیرٹ فیور کی علامات عمومی طور پر بخار ہونے کے 5 سے 14 دنوں بعد ظاہر ہوتی ہیں جبکہ ان علامات میں سانس کی تنگی، سینے میں درد اور روشنی سے حساسیت پیدا ہونا (لائٹ سینسیٹیویٹی) بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں