قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو، رقم دہشت گردی یا دوسرے ممالک (چین، سعودی عرب) کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے
آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری تین ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس میں بھارت کی ہرزہ سرائی
لندن:(کامرس رپورٹر): رقم دفاعی مقاصد کیلیے استعمال ہونے کا واویلا کرتے ہوئے بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرض کی کڑی نگرانی کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہے۔ایک بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری تین ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بھارت کے مندوب کرشنا مورتی سبرامنیم نے سخت موقف اپنایا۔
انھوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئی ایم ایف کا قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو پائے۔ بھارت نے یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ رقم دہشت گردی پر سرمایہ کاری یا دوسرے ممالک (چین، سعودی عرب) کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔بھارت نے حالیہ کچھ عرصے سے پاکستان کے لیے قرض کے پروگراموں پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور جولائی میں بھی اس نے ووٹ نہیں دیا تھا۔
اٹلی نے اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کر دی، کرکٹ کھیلنے پر 100 یورو جرمانہ
معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار،ڈان ذرایع
سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی، بیرون ملک جانے والے 99 سکالرز غائب ،ایچ ای سی نے نئے سکالرز کو بیرون ملک بھیجنا عارضی طور پر روک دیا ہے
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات