دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے چار طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا
روس سے تعلق رکھنے والی 66 برس کی مولیکیکول بایولوجسٹ الینا زوخووا سے چند ہفتوں میں شادی کریں گے
لندن:(میڈیا ایڈیٹر)دل ہونا چاہدا جوان عمراں چے کی رکھیا کے مصداق میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے بانوے برس کی عمر میں منگنی کر لی۔دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے چار طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔مرڈوک روس سے تعلق رکھنے والی 66 برس کی مولیکیکول بایولوجسٹ الینا زوخووا سے چند ہفتوں میں شادی کریں گے، مرڈوک اس سے پہلے چھ منگنیاں کر چکے ہیں اور چھ بچوں کے باپ ہیں۔روپرٹ مرڈوک اور الینا زوخووا کی ملاقات روپرٹ مرڈوک کی تیسری بیوی وینڈی ڈینگ کے ذریعے ہوئی تھی تاہم اب وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا سے کیا تھا، وہ برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ، برطانوی سکھوں اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دےدیا
سر منڈواتے ہی اولے پڑے:امریکی کانگریس رکن کی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ’فری عمران‘ پوسٹ ، وزیر داخلہ کے لیے بڑی ناکامی
یہ سفر بھی تمام ہوا:لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ جنگ لندن بند ہو گیا