معاشی استحکام، نمو کے لیے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات شفاف انداز میں حل کیے جاییں،آئی ایم ایف
لندن:(کامرس ایڈیٹر)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خط پربیان جاری کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم معاشی استحکام اور نمو کے لیے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا، آئی ایم ایف کا معاشی معاملات پر محدود مینڈٹ ہے اور اندرونی سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے۔انہوں نےمزید کہا کہ تاہم معاشی استحکام اور گروتھ کے لیے آئینی ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتخابی تنازعات پر امن اور شفاف انداز میں حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔عمران خان کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا، جو اس پروگرام کے تحت پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی (عمران خان) کا خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر اپنے ردِ عمل کے اظہار میں کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔ نہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔
پی ٹی آئی نے پشاور جلسہ منسوخ کردیا، ٹینٹ ولیج آباد کرنے کا فیصلہ
امریکی الیکشن میں پُرتشدد واقعات کا خدشہ، ریاست واشنگٹن میں نیشنل گارڈز ’سٹینڈ بائی‘،برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا دعویٰ
عمران خان کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع
ٹیکس اہداف میں ناکامی،آئی ایم ایف کا منی بجٹ کا مطالبہ
آکسفورڈ الیکشن، زلفی بخاری نے عمران خان کو پھنسایا: بہن روبینہ خان