انڈین شہریوں کی ’روسی فوج میں بھرتی ،فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارت کی دوغلی پالیسی کا پردہ چاک کر دیا

روس کے یوکرین پر حملے کو دو برس ہونے کو ہیں ، اور روس اب دنیا بھر سے مزید فوجیوں کی بھرتی کے لیے کوشاں ہے
لندن:(میڈیا رپورٹر)فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارت کی دوغلی پالیسی کا پردہ چاک کرتے ہوءے بتایا ہے کہ انڈین شہریوں کی ’روسی فوج میں بھرتی ہوءی ہے ۔اس تنازع میں اب تک دو انڈین فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں، اور بہت سے ریکروٹس نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں میدان جنگ میں لانے کے لیے جھوٹے وعدے کیے گئے۔روس کے یوکرین پر حملے کو دو برس ہونے کو ہیں اور اس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں اور روس اب دنیا بھر سے مزید فوجیوں کی بھرتی کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں