تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان واپس مانگ لیا

سٹاف رپورٹر نواءے وقت +ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان واپس مانگ لیا۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرا دیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ضروری تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرایا۔پی ٹی آئی نے فارم 65 پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا، تحریک انصاف کی دستاویز میں مرکزی و صوبائی قیادت کے انتخاب کے نتائج بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں