سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس روشن کرنے کی تقریب میں مختلف شعبوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے صادق خان خطاب
لندن:(سٹاف رپورٹر نوائے وقت)لندن کے مئیر صادق خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مسلمان اسلاموفوبیا کا نشانہ بن رہے ہیں۔سینٹرل لندن میں رمضان المبارک کی آمد پر لائٹس روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر لندن صادق خان نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں بہت ترقی کی ہے تاہم اس کے باوجود انہیں اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم رشی سونک اور ان کی کابینہ اسلامو فوبیا کا لفظ تک استعمال کرنے سے ڈرتے ہیں۔ غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس روشن کرنے کی تقریب میں مختلف شعبوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سینٹرل لندن میں گزشتہ برس سے رمضان کی آمد پر لائٹس روشن کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
اٹلی:حافظ نعمان حیدر کے بیٹے علی حیدر کی قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
سابق ممبر پنجاب اسمبلی شبیر کوٹلہ اور شکیل ذکاء کی آصف رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے شیخوپورہ آمد
برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو 5 سال اور 7 ماہ قید سزا