کورٹ رپورٹر
لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کر لی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کی۔عدالت نے عمران ریاض کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر اس مقدمے میں رہائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔جبکہ 23 فروری کو لاہور کی ضلع کچہری نے کرپشن کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
