دو دہائیاں بعد ایردوآن نے رواں برس مارچ میں میونسپل انتخابات کو اپنے ’آخری انتخابات‘ قراردے دیا

2014اور2018 کے انتخابات بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے، گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں انہیں دوسرے مرحلے کے بعد کامیابی ملی تھی
سٹاف رپورٹر نواءے وقت +ڈان ٹی وی رپورٹ
استنبول:دو دہائیاں بعد ایردوآن نے رواں برس مارچ میں میونسپل انتخابات کو اپنے ’آخری انتخابات‘ قراردے دیا۔وہ 2014اور2018 کے انتخابات بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے، گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں انہیں دوسرے مرحلے کے بعد کامیابی ملی تھی۔ترک یوتھ فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ سے خطاب میں ایردوآن نے کہا، ”میں بغیر رکے کام کر رہا ہوں۔ ہم سخت محنت کر رہے ہیں کیوں کہ میرے لیے یہ آخری انتخابات ہیں۔‘‘انہوں نے تاہم اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قدامت پسند جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ان کے بعد بھی اقتدار ہی میں رہے گی۔ انہوں نے ان انتخابات کو اپنے بعد آنے والوں کے لیے ایک ‘نعمت‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ‘اعتبار کا منتقلی‘ پر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں