اسرائیلی فوجیوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کے عملے کے ارکان پر تشدد ، حماس کے ساتھ تعلقات رکھنے کے غلط بیانات دینے پر مجبور کیا ،انکشاف
لندن:(پولیٹیکل ایڈیٹڑ)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے عملے کے حماس کے ساتھ تعلقات کے اسرائیلی الزامات کے بعد کئی ممالک نے غزہ فنڈنگ روک دی تھی، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ اسرائیلی سازش تھی۔
کینیڈا اوریورپی یونین میں شامل سویڈن نے یو این ایجنسی کو غزہ فنڈنگ بحال کر دی ہے، ایک کمپین گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کے عملے کے ارکان پر تشدد کیا تھا اور انھیں حماس کے ساتھ تعلقات رکھنے کے غلط بیانات دینے پر مجبور کیا۔گروپ کے مطابق اسرائیل نے UNRWA کے کچھ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں ایجنسی کے حماس سے تعلقات کے بارے میں جھوٹے اعترافات کرنے پر مجبور کیا۔ کمپین گروپ نے یو این عملے پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کی۔’تشدد کے خلاف عالمی تنظیم‘ (WOAT) کے سیکریٹری جنرل جیرالڈ سٹیبروک نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ ’’تشدد اور ایسی کسی بھی معلومات کا استعمال دونوں ہی یو این کنونشن اگینسٹ ٹارچر کی خلاف ورزی ہے۔‘‘گزشتہ ہفتے یو این ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ’’اسرائیلی حکام کی جانب سے یو این ایجنسی کے عملے کے ارکان کو حراست میں رکھنے کے دوران دھمکیوں اور جبر کا نشانہ بنایا گیا، اور ایجنسی کے خلاف جھوٹے بیانات دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔‘‘کینیڈا اور سویڈن نے اس کے بعد سے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے لیے مالی امداد کی تجدید کر دی ہے، جو غزہ کی پٹی میں انسانی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور