مذہبی رپورٹر
ریاض:سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔ڈان ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور پہلا روزہ یکم رمضان 1445 ہجری 11مارچ 2024 بروز پیر کو ہو گا۔اس سے قبل سعودی عرب کی حکومت نے عوام کو چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کسی کو بھی دوربین کے ساتھ یا اس کے بغیر چاند نظر آئے تو وہ قریبی عدالت میں اس حوالے سے آگاہ کریں۔سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہی ہو گا اور آج سے تراویح کا بھی آغاز ہو جائے گا۔تاہم عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد