کرایم رپورٹر
لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کو رہا کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سردار لطیف کھوسہ کو احتجاج میں شرکت کے پیش نظر پولیس نے اتوار کی شام لاہور سے گرفتار کیا تھا۔تاہم بعدازاں رات میں انہیں شخصی ضمانت پر دہا کردیا گیا۔رہائی کے بعد لطیف کھوسہ کے خلاف سڑک بلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔لطیف کھوسہ کے خلاف لاہور کے تھانہ نارتھ کینٹ میں مقدمہ کیا گیا۔
