مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ یورپی ملک جمہوریہ چیک کی ماڈل نے جیت لیا

اس مقابلے میں لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون 112 امیداروں میں فرسٹ رنر اپ رہیں
لندن:(انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر)مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ یورپی ملک جمہوریہ چیک کی ماڈل نے جیت لیا، یورپی ملک جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پیزکووا کو ایک شاندار مقابلے کےبعد مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔ اس مقابلے میں لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون 112 امیداروں میں فرسٹ رنر اپ رہیں۔پیزکووا نے کہا کہ ’مس ورلڈ کا تاج پہننا ایک خواب کی تعبیر ہے۔ مجھےعالمی پلیٹ فارم پر اپنے ملک اور ’بامقصد خوبصورتی‘ کی اقدار کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر ہے۔‘پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مس ورلڈ کارولین بیلاوسکا نے تاج ان انہیں منتقل کیا۔پیزکووا نے ممبی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں موجود بڑے ہجوم کی طرف ہاتھ ہلایا اور کچھ دیگر شرکا کو گلے لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں