نوائے وقت سٹاف رپورٹرز+ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور پولیس نےپی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت 3 اراکین اسمبلی بیرسٹر طیب راشد سندھو، اویس عمر ورک اور سرفراز احمد ڈوگر متعدد رہنما و کارکنان گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ڈان ٹی وی کے مطابق پولیس نے دونوں رہنماؤں کو لاہور سے گرفتار کیا۔ احتجاج سے قبل ہی پولیس نے صدر گول چکر سے لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا۔سلمان اکرم راجا کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پراحتجاج کے دوران گرفتار کیا۔اسی طرح تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا۔جن اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ان میں بیرسٹر طیب راشد سندھو، اویس عمر ورک اور سرفراز احمد ڈوگر شامل ہیں۔یہ اراکین انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور میں شیڈول احتجاج میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ایم پی ایز کو کارکنوں سمیت سگیاں پل پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے آٹھ کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے لاہور کے جی پی او چوک تحریک انصاف کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کیا۔ڈان ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر زاہد ہاشمی اور قاسم ہاشمی کو گرفتار کرلیا گیا، ملتان سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو گرفتار کرلیا گیا۔
2025 میں پاکستان سفر کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں شامل:’انٹرنیشنل ایس او ایس‘ کی نئی تحقیق
برطانیہ میں پب کے صدیوں پرانے اور روایتی کاروبار کوشدید مالی مسائل کا سامنا ،ایک سال میں چار سو سے زائد شراب خانے بند
نام نہاد ’بند لفافہ‘ کھولیں ، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، عمران خان
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے