برطانیہ :عظیم ترین مذہب کو کمترین مولویوں نے تقسیم کردیا،بعض نے پیر اور بعض افراد منگل کو پہلا روزہ رکھیں گے

اس سال بھی مسلم کمیونٹی پھر تقسیم کر دی گیی،دیارغیر میں مسلمان شرمندہ،تعلیمی اداروں میں جانے والے گوروں کا مذاق بن گیے
ڈاکٹراختر گلفام
لندن:ساینس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے لیکن مسلمان ماہ رمضان اور عید کے چاند پر منقسم ہیں ۔دنیا کے عظیم ترین مذہب کو مفاد پرست اور کمترین مولویوں نے تقسیم کرکے رکھ دیا،برطانیہ کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بعض لوگوں نے پیر کے دن روزہ رکھا اور بعض افراد منگل کو پہلا روزہ رکھیں گے. اس سال بھی مسلم کمیونٹی پھر تقسیم کر دی گیی،جب بھی ماہ رمضان اور عید آتی ہے۔ ایک ہی ملک میں مختلف دنوں میں ماہ رمضان کا آغازاور مختلف دنوں میں کیی کیی عیدیں مسلامنوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں اوراس میں سب سے زیادہ قصورمفاد پرست مولویوں کا ہے جن کی وجہ سے دیارغیر میں مسلمان شرمندہ ہوتے ہیں ،تعلیمی اداروں میں جانے والے بچے گوروں کا مذاق بن جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں