دنیا کا طویل اور مختصر ترین روزہ کس ملک میں ہو گا؟،سحر و افطار کے دورانیے میں بھی فرق پایا جاتا ہے

جنوبی ایشیا کے ممالک پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا
مذہبی رپورٹر
لندن:اس سال دنیا کے جنوبی ممالک میں رہنے والے مسلمان تقریباً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے مسلمان 17 گھنٹے سے زیادہ طویل روزے رکھیں گے۔دنیا کا طویل ترین روز 17 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا جو گرین لینڈ کے شہر نیوک میں رکھا جائے گا، جبکہ دنیا میں مختصرترین روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ 12 گھنٹے 42 منٹ کا ہو گا۔دوسری جانب جنوبی ایشیا کے ممالک پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھوٹان، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا۔
دنیا کے 10 شہر جہاں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہو گا
نیوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹے
ریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹے
ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے
اوسلو، ناروے: 16 گھنٹے
گلاسگو، سکاٹ لینڈ،برطانیہ: 16گھنٹے
ماسکو، روس: 15 گھنٹے
برلن، جرمنی: 15 گھنٹے
ڈبلن، آئیرلینڈ: 15 گھنٹے
ایمسٹرڈیم، نیدرلیندز: 15 گھنٹے
وارسا، پولینڈ: 15گھنٹے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں