سعودی عرب معاشی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں سرفہرست

سعودی عرب معاشی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں سرفہرست
قیصر منظور چوہدری
ریاض:سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے گزشتہ 30 برسوں میں 169 ممالک کو 129 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔‘
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے مطابق سعودی عرب معاشی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے میں دنیا میں سرفہرست ہے۔‘شاہ سلمان مرکز مملکت کی انسانی امداد فراہم کرنے کی طویل تاریخ میں ایک نیا اضافہ ہے جس کا آغاز 13 مئی 2015 کو ہوا تھا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں