عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل رات پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی اقتصادی ٹیم کے درمیان4دن تک مذاکرات، 14سے18مارچ تک جاری رہیں گے،ذرایع
کامرس ایڈیٹر
لندن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل رات پاکستان پہنچے گا، فریقین کے درمیان مذاکرات 4روز تک جاری رہیں گے، شیڈول تیار کرلیا گیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی اقتصادی ٹیم کے درمیان4دن تک مذاکرات ہوں گے جو 14سے18مارچ تک جاری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام سے بات چیت کرے گا۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم ڈویژن سے بھی مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور اقتصادی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرضہ پروگرام کے لیے بات چیت شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں