فرانس نے ’مرنے میں مدد‘ کے مجوزہ قانون کا اعلان کردیا

مہلک امراض کا شکار ، لاعلاج حد تک بیمار بالغ شہری جان لیوا ادویات استعمال کر سکیں گے
میڈیکل رپورٹر
فرانس :فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ’’مرنے میں مدد‘‘ کے ایک نئے مجوزہ قانون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تحت مہلک امراض کا شکار اور لاعلاج حد تک بیمار بالغ شہری اپنی زندگی کے خاتمے کے لیے جان لیوا ادویات استعمال کر سکیں گے۔‎صدر ماکروں نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی مئی میں شروع کی جائے گی اور اس قانون کی منظوری میں کئی ماہ لگیں گے۔‎اگر صدر ماکروں کی انتظامیہ اس قانون کے نفاذ میں کامیاب ہو جاتی ہے، تو فرانس میں یہ اپنی نوعیت کا اولین قانون ہو گا۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں