سٹاف رپورٹر
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہمارے پاس بانی سے ملاقات کے کورٹ آرڈرز تھے، ہمیں کہہ دیا گیا یہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، ملاقات نہیں ہوگی۔عمر ایوب نے کہا کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ہم نے اسے عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کمیشن کے دیگر ممبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، عمرایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد