اگر مغرب نے یوکرین میں لڑنے کے لیے فوج بھیجی تو اس سے جوہری جنگ کا خدشہ بڑھے گا،روسے صدر
پولیٹیکل ایڈیٹر
لندن:روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یورپ اورامریکہ کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکہ نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے کشیدگی میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر پوتن نے 15 سے 17 مارچ تک ہونے والے انتخابات سے چند دن قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ جوہری جنگ کے لیے جلد بازی نہیں کی جا رہی اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی۔روس کے ٹی وی چینل روسیا 1 اور نیوز ایجنسی آر آئی اے کو انٹرویو میں جب 71 سالہ روسی صدرسے یہ پوچھا گیا کہ کیا ملک واقعی جوہری جنگ کے لیے تیار ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے ہم یقیناً تیار ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ بات سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین پر یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو مداخلت سمجھے گا۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے