ریاض میں سعودی پاک ٹیک نمائش کا انعقاد: پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز

ریاض میں منعقدہ ’لیپ 2024‘ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی 74 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
قیصر منظور چوہدری
ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سعودی پاک ٹیک نمائش ’لیپ 2024‘ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی 74 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی اور دنیا کی کئی معروف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے۔ لیپ 2024 میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کا پویلین توجہ کا مرکز رہا جہاں کا دورہ دنیا بھر کی آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندگان نے کیا۔اس سال ہونے والے عالمی میگا ایونٹ میں 183 ممالک سے ایک لاکھ 72 ہزار شرکا نے حصہ لیا۔اس ہائی پروفائل فورم کا اہتمام پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے کیا تھا۔ریاض میں ہونے والے ٹیک ایکسپو میں پاکستانی سافٹ ویئر اور آئی ٹی کمپنیوں نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی معروف آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں