پناہ کے متلاشیوں کو آبائی ملک بھیجنے کے لیے مالی مدد کی پیشکش کا منصوبہ ، پناہ گزین روانڈا واپس جانے کے لیے اگر راضی ہوں تو انھیں رقم ملے گی
امیگریشن رپورٹر
لندن: مشرقی افریقی ملک روانڈا سے سیاسی پناہ کی تلاش میں آنے والے تارکین وطن کو زبردستی ملک بدر کرنے کا منصوبہ رکنے کے بعد اب برطانوی حکومت نے انھیں واپس اپنے ملک بھیجنے کے لیے مالی امداد کا منصوبہ بنا لیا ہے۔روئٹرز کے مطابق برطانیہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ایک رضاکارانہ منصوبے کے تحت روانڈا واپس جانے کے لیے 3000 ($3,836) پاؤنڈز کی پیشکش کرے گا، یہ منصوبہ ان تارکین وطن کے لیے ہے جن کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔اس سے قبل رشی سونک کی سربراہی میں برطانوی حکومت نے روانڈا کے پناہ کے متلاشیوں کو زبردستی ملک بدر کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جسے گزشتہ سال برطانیہ کی سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ اب حکومت نے پناہ کے متلاشیوں کو آبائی ملک بھیجنے کے لیے مالی مدد کی پیشکش کا منصوبہ بنا لیا ہے، یعنی پناہ گزین روانڈا واپس جانے کے لیے اگر راضی ہوں تو انھیں رقم ملے گی، جس سے ان کی پسماندگی دور ہوگی۔ایک جونیئر بزنس منسٹر کیون ہولن ریک نے اس نئی پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے پیسے کا اچھا استعمال ہے، کیوں کہ یہ ایک سستا منصوبہ ہے، جنھیں پناہ دینے سے انکار کیا گیا ہے اور انھیں ابھی تک ملک سے نکالا نہیں گیا، ان کی دیکھ بھال پر زیادہ اخراجات ہوں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ایسے دسیوں ہزار پناہ کے متلاشی ہیں جنھیں پناہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، لیکن انھیں ملک سے نکالا نہیں جا سکتا، کیوں کہ برطانوی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو ان کے جنگ زدہ ملک واپس بھیجے جہاں انسانی حقوق کی کوئی ضمانت نہیں۔کیون ہولن ریک نے کہا کہ 3 ہزار پاؤنڈ کی رقم اچھی خاصی ہے تاہم پناہ گزینوں کو برطانیہ میں رکھنے کے لیے اس سے بہت زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ روانڈا فی الحال برطانیہ سے ہر سال چند سو پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بدری کی پہلی پروازیں اگلے چند مہینوں میں روانہ ہوں۔
نصرت فتح علی کا ’چین آف لائٹ‘، انتقال کے 27 سال بعد 2024 کا گلوبل نمبر ون البم قرار
جئے بھٹو :سندھ میں کام کرنیوالی غیر ملکی کمپنی سے بھتہ طلب، ملازمین نے خوفزدہ ہوکر کام روک دیا
سعودی عرب: موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق
ایک اوربین الاقوامی اعزاز پاکستان کے نام :2024 میں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی
انگلینڈ میں شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، باؤلنگ کرانے سے روک دیا گیا