باڈی لینگوئج کسی ہارے ہوئے آدمی کی جیسی دکھائی دیتی ہے۔ دل اور دماغ اس کے حالات سے مطابقت نہیں رکھتے۔‘‘یورپی میڈیا
پولیٹیکل ایڈیٹر
لندن:پاکستانی سیاسی حلقوں میں یہ بات خاص طور پر محسوس کی جا رہی ہے کہ خوش خوراک، خوش پوشاک اور ہشاش بشاش طبیعت کی شہرت رکھنے والے سابق ملکی وزیر اعظم نواز شریف آج کل کسی بھی عوامی تقریب میں بظاہر خوش دکھائی نہیں دے رہے۔یہ تجزیہ ہے یورپی ملک جرمنی کے میڈیا آوٹلیٹ ڈی ڈبییو(DW)کا۔کسی سیاسی رہنما کی کمیونیکیشن میں اس کی باڈی لیگوئج کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اچھی باڈی لینگوئج اس کے کارکنوں میں جوش ،امید اور جذبہ پیدا کرتی ہے جبکہ کسی بھی لیڈر کی کمزور باڈی لینگوئج اس کےکارکنوں کو کوئی اچھا پیغام نہیں دیتی۔ان کے بقول تازہ ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی لیڈر کو سننے والے اس لیڈر کی بات پر صرف تیس فیصد توجہ دیتے ہیں جبکہ ان کی ستر فیصد توجہ اس رہنما کی باڈی لینگوئج، چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کی حرکات و سکنات پر ہوتی ہے۔ ”اگر کوئی شخص کم گو ہو جائے، لوگوں سے ملنے سے گریز کرے، یا اس کا چہرہ سپاٹ ہو کرجذبات سے عاری لگنے لگے تو اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کا دل اور دماغ اس کے حالات سے مطابقت نہیں رکھتے۔‘‘عرفان صدیقی کا اصرار تھا کہ نواز شرف پاکستان آنے سے پہلے ہی شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ ”اصل بات یہ ہے کہ والد، والدہ اور اہلیہ کی وفات کے صدمات سے وہ ابھی تک باہر نہیں نکل سکے۔ یہ صدمات جن حالات میں انہوں نے جھیلے، خاص طور پر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر گرفتاری کے لیے پاکستان چلے آنا اور مرحومہ کے آخری لمحات میں ان کو اپنی اہلیہ کی بیمار پرسی کے لیے ٹیلی فون کرنے تک کی اجازت بھی نہ ملنا، نواز شریف ابھی تک یہ سب کچھ بھول نہیں پائے۔ اسی طرح ترقی کرتا ہوا ملک پاکستان پچھلے چند سالوں میں جن مسائل کا شکار ہوا، وہ بھی نواز شریف کے لیے بڑی تشویش کی بات ہے۔‘‘
پولیس نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا حکم ہوا میں اڑا دیا ،عدالت سے ڈسچارج درجنوں پی ٹی آئی کارکن دوبارہ گرفتار
نصرت فتح علی کا ’چین آف لائٹ‘، انتقال کے 27 سال بعد 2024 کا گلوبل نمبر ون البم قرار
جئے بھٹو :سندھ میں کام کرنیوالی غیر ملکی کمپنی سے بھتہ طلب، ملازمین نے خوفزدہ ہوکر کام روک دیا
سعودی عرب: موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق
ایک اوربین الاقوامی اعزاز پاکستان کے نام :2024 میں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی