پادری نے میت کی آخری رسومات اس وقت منسوخ کر دیں جب اسے پتہ چلا جنازے کی پوری تقریب محض ایک دکھاوہ ہے
مذہبی رپورٹر
لندن:دنیا دن بدن احساسات سے خالی ہوتی جا رہی ہے اور لوگ مذاق کے ذریعے عبادت گاہوں کی تذلیل سے بھی باز نہیں آتے۔ برطانیہ میں ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک پادری نے میت کی آخری رسومات اس وقت منسوخ کر دیں جب اسے پتہ چلا جنازے کی پوری تقریب محض ایک ڈرامہ ہے۔
یہ واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں پادری فادر میک ہارڈی اپنے چرچ میں ایک وسیع و عریض جنازے کی رسومات انجام دینے آئے تھے تاہم جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ تابوت خالی تھا اور سوگوار دراصل معاوضے پر لائے گئے اداکار تھے۔
جنازے کی تقریب میں گھوڑا گاڑی لائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پرانے زمانے کی گاڑیاں اور پرانی اونچی ٹوپیاں پہنے سوگوار موجود تھے۔ یہ سب ایک مبینہ طور پر فوت شدہ نوجوان جس کا نام لارس زوبی تھا، کی آخری رسومات کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم رسومات شروع ہونے سے پہلے ہی فادر میک ہارڈی پر یہ انکشاف ہوا کہ لوریس نامی کوئی حقیقی مردہ ہے ہی نہیں اور کلائیڈ زوبی جس نے خود کو لارس کا بھائی ظاہر کیا تھا اور یہ تمام تقریب منعقد کی تھی، اس نے محض یہ صرف ڈرامہ کیا ہے۔مبینہ کلائیڈ زوبی نے پادری سے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بھائی لارس کی موت ہوگئی ہے۔ کلائیڈ نے اس حوالے سے موت کا ایک جعلی روسی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ لارس زوبی نام کا فرد موجود ہے لیکن وہ لیٹویا میں ایک منجمد ڈیم کے قریب رہائش پذیر ہے اور زندہ ہے۔ مزید برآں اس کا کوئی بھائی کلائیڈ نام کا نہیں ہے۔اس بڑے دھوکے کے بعد فادر میک ہارڈی نے جنازے کی تمام رسومات وہیں منسوخ کردیں ۔ فادر میک ہارڈی نے بتایا کہ جنازے کی درخواست تین یا چار ہفتے پہلے آئی تھی۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور