یورپی یونین کی باضابطہ طور پر GSP+ تجارتی حیثیت پر پی ٹی آئی سے خط حاصل کرنے کی سختی سے تردید

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یورپی یونین سے رابطہ کر رہی ہے
پولیٹیکل ایڈیٹر
لندن:پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑکی اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس کی سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوءی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا ’جی ایس پی پلس‘ کا درجہ واپس لیں، یورپی یونین نے باضابطہ طور پر GSP+ تجارتی حیثیت پر پی ٹی آئی سے خط حاصل کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوءے کہا ہے کہ یورپی یونین کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوءی خط نہیں موصول ہوا اور نہ ہی انہوں نے ہم سے اس حوالے سے کوءی رابطہ کیا ہے ۔عام طور پر ہم سیاسی بیانات پر اپنا کوءی ردعمل ظاہر نہیں کرتے لیکن یہ الزام پاکستان کے ایک وفاقی وزیر اطلاعات نے لگایا ہے۔بہتر ہوتا اگر عطا اللہ تارڑ ہمیں آگاہ کر دیں کہ خط کب،کہاں اور کس کو بھیجا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں