مبینہ افئیر کی خبروں کو گارڈین،ڈان لندن ،ڈان ٹی وی نیویارک پوسٹ، ای ٹی، کاسموپولیٹن،لندن آءی ، ٹی ایم زیڈ اوراوکے ٹی وی ، اوکے میگزین نے بھی خبروں میں شامل کیا
رایل ایڈیٹر
لندن:برطانوی شہزادی کیٹ کی ’گمشدگی‘ کے دوران شہزادہ ولیم کے افیئر کی افواہیں عالمی جریدوں کی شہہ سرخیوں میں نظر آ رہی ہیں۔اس مبینہ افئیر اور شہزادی کے غائب ہونے کی خبروں کو گارڈین،ڈان لندن ،ڈان ٹی وی نیویارک پوسٹ، ای ٹی، کاسموپولیٹن،لندن آءی ، ٹی ایم زیڈ اوراوکے ٹی وی ، اوکے میگزین نے بھی خبروں میں شامل کیا۔اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے سازشی نظریات کا سیلاب امڈ آیا جس میں صارفین کرسمس کے دن کے بعد سے کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے پر طرح طرح کی چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔نیوز ویک کے مطابق اس میں سے کچھ قیاس آرائیوں میں یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا طویل عرصے سے جاری اس افیئر کی افواہوں کی وجہ سے خفیہ طور پر طلاق لے رہا ہے تاہم کسی بھی ثبوت سے اس دعوے کی تائید نہیں ہوتی اور محل کی طرف سے بھی اس کی تردید کی گئی ہے۔شاہی محل کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم اگر واقعی کسی بڑے بحران کا سامنا کر رہے ہیں تو بھی سوشل میڈیا پر سازشی تھیوریوں سے یہ جنگل کی آگ سکڑنے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور