بصارت سے محروم سعودی شہری نے قرآن سُن کر حفظ کیا

قیصر منظور چوہدری
ریاض:بصارت سے محروم حافظ سلمان بن صابر المرغلانی نے کہا ہے کہ’کتاب اللہ کو سن کر پانچ برس میں مکمل حفظ کیا۔‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسابقہ برآئے حفظ قرآن اور تلاوت و تفسیر میں شرکت کرنے والے نابینا حافظ و قاری سلمان المرغلانی نے بتایا کہ ’قرآن کریم کو حفظ کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ دس معروف قرات پر عبور حاصل کرنے کے لیے انہیں سنا کرتا اور اسی طرز کو اپنانے کی پریکٹس کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ ’نو برس کی عمر سے قرآن کریم کی تعلیم کا آغاز کیا۔ والد صاحب آیات پڑھا کرتے اور میں ان سے سن کر یاد کرنے کی کوشش کرتا۔‘
’والد سے سن کر ان آیات کو متعدد بار پڑھتا اس طرح مجھے وہ آیات یاد ہوجاتیں تو وہ والد صاحب کو سناتا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں