تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 60 افراد ہلاک،25 کو انتہائی خراب حالت میں بچا لیا گیا،اٹلی کوسٹ گارڈ

بہترمستقبل کی آس میں مشکل راستوں سےغیرقانونی طورپریورپ جانےوالےہرسال سیکڑوں افراد اپنی جان گنوا رہے ہیں
ڈان ٹی وی رپورٹ
اٹلی:بہترمستقبل کی آس میں مشکل راستوں سےغیرقانونی طورپریورپ جانےوالےہرسال سیکڑوں افراد اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 60 افراد ڈوب گئے ہیں، تارکین وطن سمندر کے راستےاٹلی اور مالٹا پہنچنے کی کوشش میں جان سےگئے۔اٹلی کوسٹ گارڈ نے انتہائی خراب حالت میں 25 افراد کوبچا لیا ہے،ان لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثےکےشکارافراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں