جرمنی میں پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ،کراچی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے،حملہ آور پولیس فائرنگ سے موقع پر ہلاک

چاقو سے حملے میں اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی زخمی ہوگئیں۔ مقتول کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں
ڈان ٹی وی رپورٹ
اولم: جرمنی میں مقیم پاکستانی فیملی پر گھر میں گھس کر نفسیاتی مریض نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے۔ڈان ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں پیش آیا۔نفسیاتی مریض کے چاقو سے حملے میں اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی زخمی ہوگئیں۔ مقتول کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائے گا مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں