متعصب مودی سرکار نے بھارت میں ایک اور اسلامی شناخت کے حامل تاریخی شہراحمد نگر کا نام تبدیل

نیا نام پنیہ شلوک دیوی نگر ہوگا، ممبئی کے 8 لوکل ریلوے اسٹیشنوں کے ناموں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا
کلچرل ایڈیٹر
مہاراشٹر: متعصب مودی سرکار میں ہندو توا کا جنون حد سے بڑھتا جا رہا ہے ایک جانب مسلم دشمن اقدام میں جہاں مسلمانوں، جانی، مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے وہیں اسلامی نام والے تاریخی شہروں کے نام بھی اپنے ہندو دیوی دیوتاؤں پر رکھنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔بھارت میں مسلم دشمن اقدام کے تحت ایک اور اسلامی نام کے حامل تاریخی شہر احمد نگر کا نام تبدیل کر کے پنیہ شلوک دیوی نگر رکھ دیا گیا ہے۔ریاست مہاراشٹر میں شندے حکومت جس نے پہلے مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام سے منسوب شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کر کے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھارا شیو رکھا تھا، اب اسی متعصب حکومت نے احمد نگر کا نام تبدیل کرتے ہوئے پنیہ شلوک اہلیا دیوی نگر رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شندے حکومت کی کابینہ نے احمد نگر شہر کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے اس کا نام’پنیہ شلوک اہِلیا دیوی نگر‘ رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ اس کے علاوہ ممبئی کے 8 لوکل ریلوے اسٹیشنوں کے ناموں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ نام انگریز دور حکومت میں رکھے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں