ڈاکٹر اختر گلفام سے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی گئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے بعد جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی، سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔میچ فیصلہ کن بنانے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوور مکمل کرنا ضروری ہوگا، اسی طرح ناک آﺅٹ میچز میں فیصلے کے لیے کم ازکم 10اوورز کا کھیل لازمی ہوگا۔آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کے میزبان بھارت اور سری لنکا ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سرفہرست 8 ٹیمیں اور میزبان ملک براہ راست کوالیفائی کریں گے، دیگر دو ٹیموں کا فیصلہ میزبان ٹیموں کی رینکنگ پوزیشن کے مطابق ہوگا جبکہ 8 ٹیمیں ریجنل کوالیفائرز شرکت کا حق حاصل کریں گے۔آئی سی سی اجلاس میں انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسٹاپ کلاک کے استعمال کی منظوری بھی دے دی گئی۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے :ڈنمارک میں قرآن شریف کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں،ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اوّل نمبر پر آکسفورڈ یونی ورسٹی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ، برطانوی سکھوں اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دےدیا
سر منڈواتے ہی اولے پڑے:امریکی کانگریس رکن کی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد ’فری عمران‘ پوسٹ ، وزیر داخلہ کے لیے بڑی ناکامی
یہ سفر بھی تمام ہوا:لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ جنگ لندن بند ہو گیا