نتائج نو خطوں میں پھیلے 71 ممالک میں 13 زبانوں میں حاصل کیے گئے، جو پانچ لاکھ سے زیادہ شرکا کے ڈیٹا پر مبنی ہیں
ہیلتھ ایڈیٹر
لندن:بین الاقوامی ادارے ’گلوبل مائنڈ پروجیکٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں مجموعی ذہنی تندرستی میں پاکستان 71 ممالک میں 56 ویں نمبر پر رہا جب کہ اس کا ہمسایہ ملک انڈیا 61 ویں اور برطانیہ اس فہرست میں 70 ویں نمبر پر رہا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ 28 فیصد پاکستانیوں کو پریشانی اور جدوجہد کا سامنا ہے جبکہ انڈیا میں یہ شرح 30 فیصد اور برطانیہ میں 35 فیصد ہے۔یہ نتائج نو خطوں میں پھیلے ہوئے 71 ممالک میں 13 زبانوں میں حاصل کیے گئے، جو پانچ لاکھ سے زیادہ شرکا کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔حیران کن طور پر ڈومینیکن رپبلک، سری لنکا اور تنزانیہ جیسے ترقی پذیر ملک ذہنی صحت کے لحاظ سے سرفہرست تین ممالک ہیں جبکہ یورپ اور شمالی امریکہ کے ترقی یافتہ ممالک اس فہرست میں کافی نیچے دکھائی دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرونا کی وبا کے دوران نوجوان نسل، خاص طور پر 35 سال سے کم عمر افراد کی ذہنی صحت تیزی سے گری جبکہ 65 سال سے زیادہ عمر والے افراد ذہنی طور پر مستحکم رہے۔
