بی جے پی کا 12 جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا‘ سے مقابلہ،پہلے مرحلے میں 19 اپریل سے ووٹنگ کا آغاز

ایک ارب کے لگ بھگ شہری انتخابی عمل کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں،برطانوی خبر رساں ایجنسی
پولیٹیکل ایڈیٹر
نئی دہلی:برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز اپریل کی 19 تاریخ سے ہوگا۔انڈیا کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیا جاتا ہے جہاں ایک ارب کے لگ بھگ شہری انتخابی عمل کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔عام انتخابات میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے علاقائی اتحادیوں کا مقابلہ لگ بھگ ایک درجن اپوزیشن جماعتوں سے ہے اور رائے عامہ کے جائروں کے مطابق حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک بار پھر بآسانی جیت جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں