مقتول فہیم الدین کی نمازِ جنازہ ادا، پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین ،پاکستانی و ترکیہ کمیونٹی کی بڑی تعداد کی جنازہ میں شرکت
ڈان ٹی وی رپورٹ
اولم : جرمنی کے شہر اولم میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین کو قتل کرنے والا ایک ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نکلا، قاتل ایرانی ڈرائیور مقتول کا پڑوسی تھا۔ جرمنی کے شہر اولم میں گزشتہ روز ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین کو ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نے گھر میں داخل ہوکر چھریوں کے بےدرپے وار کرکے قتل کردیا تھا، اس حملے میں مقتول کی بیوی اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئی جبکہ دوسری بیٹی نے بمشکل باہر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔مقتول کی زخمی اہلیہ اور بیٹی دونوں اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرکے زخمی ایرانی قاتل کو گرفتار کیا اور اس موقع پر قاتل نے پولیس اہلکاروں پر بھی چھری سے وار کئے۔پولیس نے اس قتل کے المناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے، ذرایع نے بتایا ہے کہ ایرانی ٹیکسی ڈرائیور بھی اسی عمارت میں ان کے پڑوس میں مقیم تھا تاہم جھگڑے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں ، تحقیقات جاری ہے، مقتول کا تعلق کراچی سے تھا۔
پاکستانی کمیونٹی کے ذرائع کے مطابق مقتول فہیم الدین کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین ،پاکستانی و ترکیہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی اور قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ۔اس موقع پر تعزیتی اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل نے مقتول کی فیملی سے تعزیت کرتے ہوئے انہی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور