عرب برانڈ کی تشہیر،سٹار فٹ بالر لیونل میسی سعودی عرب کے لگژری کپڑوں کے برانڈ کے لیے ماڈلنگ

انٹر میامی کے لیے کھیلنے والے روایتی سعودی لباس میں، سفید تھوب کے ساتھ سر پر سرخ اور سفید رنگ کا شماغ اوڑھ رکھا ہے
قیصر چوہدری
ریاض:ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی عرب کے لگژری کپڑوں کے برانڈ سیار کے لیے ماڈلنگ کی ہے۔انٹر میامی کے لیے کھیلنے والے لیونل میسی روایتی سعودی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے سفید تھوب کے ساتھ سر پر سرخ اور سفید رنگ کا شماغ اوڑھ رکھا ہے۔ ویڈیو میں میسی کیمرے کے لیے پوز بنا رہے ہیں اور سر پر لیے گئے شماغ کو ٹھیک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ سٹار فٹ بالر کی جانب سے سعودی عرب سے متعلق کی جانے والی پہلی تشہری مہم نہیں ہے۔
جنوری میں سعودی ٹورزم اتھارٹی نے عالمی سطح پر ’سعودی، ویل کم ٹو عریبیہ‘ مہم چلائی تھی اور اس کے لیے بھی لیونل میسی ایمبیسڈر تھے۔پچھلے سال مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران لیونل میسی اپنے گھروالوں کے ہمراہ درعیہ میں موجود 300 برس پرانی الطریف سائٹ پر بھی گئے تھے۔ اس مقام کو یونیسکو تاریخی ورثہ قرار دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں