رایل ایڈیٹر
لندن:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روحیل فاؤنڈیشن کی بانی خاتون علیزے خان کو ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔علیزے خان نے یہ ایوارڈ کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کے صحابزادے شہزادہ ولیم سے وصول کیا۔لیگیسی ایوارڈ ڈیانا ایوارڈ کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ ایک خیراتی ادارہ ہے جو ویلز کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا تھا، جو دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیت پر یقین رکھتی تھیں۔لیگیسی ایوارڈ کے 20 کامیاب امیدوار کا انتخاب آزاد ججنگ پینل نے کیا، جس کی قیادت بیرونس ڈورین لارنس نے کی تھی۔26 سالہ علیزے خان کو ایک متاثر کن سماجی اور انسانی ہمدری کے کاموں میں اپنی کوششوں کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ڈیانا لیگیسی ایوارڈز ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور دنیا بھر سے 20 نوجوانوں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
اٹلی نے اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کر دی، کرکٹ کھیلنے پر 100 یورو جرمانہ
معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار،ڈان ذرایع
سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی، بیرون ملک جانے والے 99 سکالرز غائب ،ایچ ای سی نے نئے سکالرز کو بیرون ملک بھیجنا عارضی طور پر روک دیا ہے
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات