ایسی کارروائیاں آزادی اظہار جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی،ملک میں حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی مثالی کوشش ہیں
میڈیا ایڈیٹر
لندن:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا جوکہ ملک بھر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بلاک ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سول سوسائٹی کی 28 تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’ایکس‘ تک رسائی بحال کریں۔مشترکہ اعلامیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہاگیا کہ ’ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ ملک کے اندر مختلف آوازوں سمیت حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی ایک مثالی کوشش کی۔‘بیان میں نشاندہی کی گئی کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ غلط معلومات بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی اور پورے انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو بلاک کر کے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل،پاکستان میڈیا کلب لندن،پاکستان ٹی وی اینکرز ایسوسی ایشن برطانیہ، پاکستان بار کونسل، پی ایف یو جے، اے جی ایچ ایس، بولو بھی، میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی، ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن، پاکستان ڈیجیٹل ایڈیٹرز الائنس، انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ، ایڈوکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ، ہیومن رائٹس واچ، فریڈم نیٹ ورک، پاکستان پریس سمیت تنظیموں کے اتحاد اور دیگر نے مشترکہ بیان کی حمایت کی۔
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
اٹلی:حافظ نعمان حیدر کے بیٹے علی حیدر کی قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
سابق ممبر پنجاب اسمبلی شبیر کوٹلہ اور شکیل ذکاء کی آصف رضا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے شیخوپورہ آمد
برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو 5 سال اور 7 ماہ قید سزا