غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کا ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ

اسرائیل سے برطانیہ سالانہ ایک کروڑ ڈالر کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔ فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ جاری
سٹاف رپورٹر
لندن:کئی ماہ سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔برطانیہ میں بھی مسلمان روزہ رکھ رہے ہیں لیکن اسرائیلی جارحیت کے خلاف بطور احتجاج انہوں نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔اسرائیل سے برطانیہ سالانہ ایک کروڑ ڈالر کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔ اسرائیل کی غیر انسانی کارروائیوں اور ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں