ملتان سلطانز کی گوری برطانوی کوچ ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف

Breaking News
رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا،سابق انگلش کرکٹرکی انٹرنیشنل میڈیا میں بھرپور کوریج
’تمام کھلاڑی روزے رکھتے ہیں، ، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔‘فائیو لائیو سے گفتگو
لندن:(ڈاکٹر اختر گلفام سے)سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔ایلکس ہارٹلی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہی ہیں۔رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا۔انہوں نے بی بی سی فائیو لائیو اسپورٹ کو بتایا کہ ’رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، ، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔‘یلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے پورا دن روزہ رکھنے کے بعد کچھ دیر قبل افطاری کی ہے، کچھ کھجوریں اور سلاد کھائیں، ہم صبح 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، شام 6 بجکر 40 منٹ تک کچھ نہیں کھاتے، یہ واقعی بہت مشکل ہے، بہت چیلنجنگ ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ وہ صبح 4 بجے سوجاتی ہیں اور چونکہ کھیل رات 9 بجے شروع ہوتا ہے تو وہ دن بھر سوتی رہتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں 18 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں