2022 میں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

60 برس کے والد بلکور سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے
شوبز رپورٹر
لندن:2022 میں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے انڈین پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا کے 60 برس کے والد بلکور سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نومولود کو گود میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ ان کے ساتھ سدھو موسے والا کی تصویر بھی ہے۔سدھو موسے والا کے والد نے لکھا کہ سدھو موسے والا کے چاہنے والوں کی نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے ہاں شبھدیپ کے چھوٹے بھائی کی آمد ہوئی ہے۔والد تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔فروری میں سدھو موسے والا کے تایا چمکور سنگھ نے ٹربیون انڈیا کو بتایا تھا کہ چرن کور ’آئی وی ایف‘ ٹریٹمنٹ کے ذریعے حاملہ ہوئی ہیں، اسی وجہ سے وہ گزشتہ تین سے چار ماہ سے گھر سے باہر بھی نہیں نکلیں۔ شوبھدیپ سنگھ سدھو، جو دنیا بھر میں سدھو موس والا کے نام سے مشہور ہیں، 11 جون 1993 کو مانسا، پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے، وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، دنیا بھر میں وہ اپنی پنجابی گلوکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں