سعودی فٹبال ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کے تربیتی کیمپ پہنچ گئی

سپورٹس رپورٹر
ریاض :سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم 2026 کے فیفا ورلڈ کپ اور 2027 کے اے ایف سی ایشین کپ کے لیے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں ریاض پہنچ گئی۔ قومی ٹیم تربیتی کیمپ میں ایشین کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کے تیسرے اور چوتھے راؤنڈ کے لیے تیاری کرے گی۔قومی ٹیم تاجکستان کے خلاف چوتھے راؤنڈ کے میچ کی تیاری کے لیے 25 مارچ کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گی جہاں 26 مارچ کو دوشنبہ کے سینٹرل سٹیڈیم میں تاجک ٹیم سے ایک اور مقابلہ ہو گا۔قومی ٹیم کے تربیتی سیشن کا آغاز محمد بن سلمان اکیڈمی میں اتوار کو رات 8 بجکر 45 منٹ پر ہوگا۔سعودی ٹیم کے ہیڈ کوچ روبرٹو مانسینی نے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے 28 کھلاڑیوں کو بلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں