پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات میں ووٹنگ کے رجحانات پاکستانی نوجوانوں میں تبدیلی کی شدید خواہش کو ظاہر کرتے ہیں

محکمہ خارجہ میں پاکستان کے امور کی نگرانی کرنے والی ایک سینئر امریکی سفارت کار الزبتھ ہورسٹ کا ایک مباحثے میں اظہار خیال
سٹاف رپورٹر
اقوام متحدہ:محکمہ خارجہ میں پاکستان کے امور کی نگرانی کرنے والی ایک سینئر امریکی سفارت کار الزبتھ ہورسٹ نے یہاں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوءے کہا ہے کہ پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات میں ووٹنگ کے رجحانات پاکستانی نوجوانوں میں تبدیلی کی شدید خواہش کو ظاہر کرتے ہیں۔اس مباحثے میں پاکستانی نژاد کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، جس میں متعدد مقررین اور شرکاء نے ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامے کے بارے میں سوالات اٹھائے۔انہوں نے 2024 کے انتخابات سے ظاہر ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “ایک نسلی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ میں نسل در نسل تبدیلی اس لیے کہتا ہوں کہ پاکستان میں حالیہ انتخابات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس وقت ایک نوجوان ہے جو تبدیلی کا بھوکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں