برطانیہ:جمایما کے بھاءی ،حکمران کنزرویٹوپارٹی لارڈ زیک گولڈاسمتھ پر پابندی عائد کردی گئی

پابندی کا اطلاق ایک سال تک رہے گا، اس کے علاوہ انہیں 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں
سٹاف رپورٹر
لندن:برطانیہ کی حکمران پارٹی کنزرویٹو کے لارڈ زیک گولڈاسمتھ پر ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے باعث ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک رہے گا، اس کے علاوہ انہیں 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ زیک گولڈاسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی، ان کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں، زیک گولڈاسمتھ 2 برس کے دوران 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ زیک گولڈاسمتھ مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ تک چار مرتبہ اور گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث قانون کی زد میں آئے ہیں۔ زیک گولڈاسمتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں