پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تجارتی، دفاعی اور برادرانہ تعلقات،سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن رہائش پذیر ہیں
قیصر منظور چوہدری
ریاض:سعودی عرب مملکت میں شروع ہونے والے منصوبوں کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کی غرض سے پاکستان میں ایک جدید ترین ’سکل یونیورسٹی‘ قائم کرے گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تجارتی، دفاعی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن رہائش پذیر ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 540 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
![](https://www.nawaiwaqt.co.uk/wp-content/uploads/2024/03/1562222-Dawn-London-File.jpg)